بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فوٹو و لٹانیک انرجی انجینئرنگ لیبارٹری کی تشکیل کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک کی ایک اور گرانٹ جیت لی

منگل 7 جون 2016 20:54

اسلام آباد ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون ۔2016ء ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فوٹو و لٹانیک انرجی انجینئرنگ لیبارٹری کی تشکیل کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک کی ایک اور مسابقتی بین الاقوامی گرانٹ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ گرانٹ جامعہ میں جاری اسلامی ترقیاتی بنک کے ایڈوانسڈ الیکٹرانکس لیبارٹریز منصوبے کیلئے جیتی گئی۔

اس گرانٹ سے تشکیل کردہ لیبارٹری کا مقصد، توانائی کے شعبہ میں با صلاحیت محققین پیدا کرنا ہے تاکہ حاصل کئے گئے تجربات کو توانائی کے شعبہ میں عام کیا جائے۔ اس کامیابی پر ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے گرانٹ جیتنے پر اس منصوبے کے انچارج و جامعہ کی ایڈوانسڈ لیبارٹریز کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر احمد شجاع سید کو مبارکباد دی اور کہا کہ یونیورسٹی کا ایک اور گرانٹ کا جیت جانا اس بات کا غماز ہے کہ بین الاقوامی فنڈنگ کے ادارہ جامعہ پر اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبے کی تفصیلات بارے آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد شجاع سید نے کہا کہ منصوبہ شعبہ توانائی میں مثبت پیشرفت کی جانب ایک قدم ہے اور اس کا مقصد فوٹو ولٹانیک انجینئرنگ میں باصلاحیت افراد پیدا کرنا ہے جو تحقیق کے ذریعے اہم نتائج مرتب کرنے کی متحمل ہوں۔

متعلقہ عنوان :