ہائیکورٹ میں شریف فیملی کے لندن کے فلیٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے درخواست دائر

منگل 7 جون 2016 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ میں شریف فیملی کے لندن کے فلیٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔متفرق درخواست پی ٹی آئی کے رہنما گوہرنوازسندھو کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ شریف فیملی نے تسلیم کیا کہ لندن میں ان کے فلیٹس ہیں لیکن شریف فیملی نے یہ نہیں بتایاکہ یہ فلیٹس کن پیسوں سے خرید ے ہیں اوراس حوالے سے کاغذات نامزدگی میں بھی حقائق چھپائے گئے ہیں۔لہذا فاضل عدالت شریف فیملی کے لندن میں فلیٹس کوپانامہ لیکس کی درخواستوں کے ساتھ یکجاکرکے ریکارڈ کا حصہ بنانے کاحکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :