وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے ٗبلاول بھٹو زر داری

منگل 7 جون 2016 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں جب کہ لگتا ایسا ہے کہ یہ بجٹ فیڈریشن کو توڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 جون کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 17-2016 کا 43 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیا تھا جسے اپوزیشن اوردیگر تاجرتنظیموں کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :