اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی تقرری کو درست قرار دیدیا

منگل 7 جون 2016 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی تقرری کو درست قرار دیدیا۔ پیر کو جسٹس اطہرمن اﷲ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل میں کہا کہ ظفرالحق حجازی کو دسمبر 2014 میں کمشنر ایس ای سی پی مقرر کیا گیا جس کے صرف دو دن بعد انہیں چیئرمین بنا دیا گیا۔چیئرمین ایس ای سی پی کے وکیل طارق حسن نے دلائل میں کہا کہ قانون دوسری مرتبہ تقرری کی اجازت دیتا ہے۔۔ظفر حجازی کی تقرری قانون کے مطابق ہے ٗعدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کو سنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :