لیبیا کے وزیراعظم اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

مخلصانہ طور پر آپکی جلد صحت یابی اورنئی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں ٗبیلا روس کے وزیر اعظم کا پیغام

منگل 7 جون 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اور لیبیا کے وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں وزیر عظم محمدنواز شریف کی اچھی صحت اورجلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ وہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگی۔بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو نے وزیر اعظم کے نام اپنے ایک پیغام میں بیلا روس کے صدر نے کہا ہے کہ آپ اور اپکے اہل خانہ کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں، میں مخلصانہ طور پر آپکی جلد صحت یابی اورنئی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔