نمازتراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتا ہوں، ڈاکٹرعاصم نے ضمانت کی درخواست دائرکردی

منگل 7 جون 2016 18:45

نمازتراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتا ہوں، ڈاکٹرعاصم نے ضمانت کی درخواست ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نماز تراویح مسجد میں ادا کرنی ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست پرجلد فیصلہ سنایا جائے گا،منگل کو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کے لئے پٹیشن دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ نماز تراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتے ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کر کے فیصلہ سنایا جائے، درخواست میں ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہے اس لئے وہ ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :