وزیراعلیٰ کی رمضان میں خصوصاً افطاری سے قبل ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر پلان پر عمل کرنے کی ہدایت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 7 جون 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون ۔2016ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ٹریفک پولیس حکام کوماہ رمضان میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری رکھنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں موثر ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور رمضان المبارک کے دوران خصوصاً افطار سے قبل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

آج لندن سے ٹریفک پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے اور افطار کے اوقات میں کہیں بھی ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں آنا چاہیئے۔