پاکستان کی استنبول میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

پاکستان ترک بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے‘ یقین ہے ترک عوام دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینگے، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 7 جون 2016 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور پاکستان ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، یقین ہے ترک عوام دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور پاکستان ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، یقین ہے ترک عوام دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :