وزیراعظم محمد نواز شریف نے’’گرین پاکستان پروگرام‘‘ کے لئے پہلے مرحلے کے طور پر 2 ارب روپے کی منظوری دیدی
پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص ،جولائی سے کام شروع ہو جائے گا
منگل 7 جون 2016 18:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 10 ارب روپے کی لاگت کے پانچ سالہ جامع منصوبہ ’’گرین پاکستان پروگرام‘‘ کے لئے پہلے مرحلے کے طور پرآئندہ دو سالوں کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ۔
نئے مالی سال 2016-17ء کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے تحت اس پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس پر جولائی سے کام شروع ہو جائے گا۔ وفاقی وزارت کے شعبہ جنگلات کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مناف قائم خانی نے منگل کو یہاں ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں آنے والے پانچ سالوں کے دوران دس کروڑ اور پچاس لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، اس منصوبے کے تحت آبپاشی کے ذرائع، سڑکوں، ساحلی، دیہی اور شہری علاقوں میں مقامی اقسام کے نئے درخت لگائے جائیں گے۔
مناف قائم خانی نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اس قومی سطح کے اہم منصوبے پر کام اسی سال جولائی میں شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں قومی سطح پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں تمام صوبوں کے متعلقہ محکموں اور مقامی اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں ، ماہرین جنگلات و جنگلی حیات شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے مزید فنڈنگ کے مختلف ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بات کی جائے گی۔ اس منصوبے کوتمام صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اورفاٹاکی حکومتوں کے تعاون سے شروع کرنے کے لیے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد صوبوں کے وزرا ء اعلیٰ کوجلد خط لکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.