نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی طرف سے ماہِ رمضان المبارک کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان

قرآنِ پاک با محاورہ اور 16سطری حافظی کے علاوہ سیرة النبی مکمل سیٹ پر خصوصی رعایت

منگل 7 جون 2016 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون ۔2016ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی طرف سے ماہِ رمضان المبارک کے لیے قرآنِ پاک اور سیرة النبی پر خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیکج میں این بی ایف کا شائع کردہ قرآنِ پاک آرٹ پیپر مع لفظی و با محاورہ ترجمہ اور قرآنِ پاک آرٹ پیپرمع 16سطری حافظی پر خصوصی رعایت شامل ہے جب کہ ان دونوں نسخوں کے گفٹ پیک بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

این بی ایف نے مولانا شبلی نعمانی اور علامہ سید سلیمان ندوی کی شہرہٴ آفاق تصنیف سیرة النبی کو تین جلدوں میں شائع کیا تھا۔رمضان کے رعایتی پیکج کے مطابق سیرة النّبی کے مکمل سیٹ پر بھی 40فی صد رعایت کا اعلان کیا گیاہے۔ این بی ایف کی شائع کردہ مذکورہ مطبوعات اسلام آباد ہیڈ آفس جی ایٹ فور، اسلام آبادکلب میں واقع کلب بُک شاپ اور ایف سیون مرکز میں ”شہرِ کتاب“ میں این بی ایف کی بُک شاپس کے علاوہ ملک بھر میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی ذیلی شاپس سے قارئین رعایتی نرخوں پر قرآنِ پاک اور سیرة النبی حاصل کر سکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :