پاناماپیپرز کی تحقیقات:حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز تشکیل دیے جائیں گے،اپوزیشن کے تیارکردہ نئے ٹی اوآرز بھی کمیٹی میں پیش کیے جائینگے،اپوزیشن نے وزیراعظم کا نام ٹی اوآرز سے نکالنے کیلئے لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع۔۔ آج کمیٹی کے 15واں روز ہے لیکن 15اجلاس نہیں ہوئے،اسحاق ڈار۔۔آج حکومتی رویے سے نیت کااندازہ ہوجائے گا ۔شاہ محمود قریشی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 جون 2016 16:53

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون۔2016ء) :پاناماپیپرز کی تحقیقات کیلئے حکومتی اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیاہے۔جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز تشکیل دیے جائیں گے،اجلاس میں اپوزیشن کے تیارکردی نئے ٹی اوآرز بھی کمیٹی میں پیش کیے جائینگے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم کا نام ٹی اوآرز سے نکالنے کیلئے لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آج کمیٹی کے 15واں روز ہے لیکن 15اجلاس نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ سیکرٹری کمیٹی نے واضح کردیا ہے کہ کمیٹی کے 15اجلاس ہونگے۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آ ج کی میٹنگ فیصلہ کن ہے۔حکومت کے رویے سے حکومت کی نیت کااندازہ ہوجائے گا کہ حکومتی رویے سے پرامید رہیں یا مکمل ناامید ہوجائیں۔اجلاس میں حکومتی ٹی اوآرز کمیٹی کے ارکان اسحاق ڈار،اکرم درانی،زاہد حامد،انوشہ رحمان،خواجہ سعد رفیق اور میرحاصل بزنجو،صاحبزادہ طارق اللہ اور الیاس بلو ر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے سید خورشید شاہ،اعتزاز احسن،شاہ محمود قریشی ودیگر ارکان شریک ہوئے ہیں۔