دبئی: خواتین روزے کی حالت میں میک اَپ کر سکتی ہیں : علی احمد مشیل

منگل 7 جون 2016 16:45

دبئی: خواتین روزے کی حالت میں میک اَپ کر سکتی ہیں : علی احمد مشیل

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء):دبئی میں قائم اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکتیویٹیز ڈپارٹمنٹ( آئی اے سی اے ڈی) کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مُشیل نے کہا ہے کہ روزہ کی حالت میں میک اَپ کرنے سے روزی نہیں ٹوٹتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میک اَپ چونکہ جسم کی بیرونی سطح پر ہی کیا جاتا ہے اسلیئے اس سے روزہ ٹوٹنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ، البتہ اگر آپ آئی لائینر استمعال کریں تو اس کا ذئقہ حلق تک پہنچنے کا اہتمال ہو تا ہے۔

اس لیئے آئی لائینر کے استعمال سے پرہیز ہی بہتر ہے۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ دن کے اوقات میں میک اَپ کا استعما ل نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ کیونکہ روزے کی حالت میں میک اَپ کی وجہ سے روزے کی اصل روح ختم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔اسلئے ایسے کاموں سے پرہیز ہی اچھا ہو تا ہے۔