ایف پی ایس سی نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں بنیادی پے سکیل ایک تا 14تک کی خالی 44آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

منگل 7 جون 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں بنیادی پے سکیل ایک تا 14تک کی خالی 44آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی نے اسسٹنٹ کی 7‘ اسٹینو ٹائپیسٹ کی15 ‘ڈیٹا انٹری آپریٹر کی ایک‘یو ڈی سی کی دو ‘ایل ڈی سی کی 6اور نائب قاصد کی پوسٹوں پر اہل امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں ہیں ‘یہ بھرتی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بھرتی پالیسی کے مطابق کی جائیگی ۔