چیئر مین سینٹ کی کے پی کے حکومت کے متعلقہ مطالبات پر کمیٹیوں کی رپورٹس مرتب کرنے کی کارروائی جلد مکمل کر نے کی ہدایت

منگل 7 جون 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کو خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کئے گئے 24 مطالبات میں سے متعلقہ مطالبات پر کمیٹیوں کی رپورٹس مرتب کرنے کی کارروائی جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس میں خصوصی کمیٹی‘ جو چیئرمین کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کئے جانے والے 24 مطالبات سے متعلق تشکیل دی گئی تھی‘ کے کنوینئر سید مظفر حسین شاہ نے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی۔

چیئرمین سینٹ کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ 24 مطالبات میں سے بعض معاملات قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریلویز سے متعلق تھے جن کی رپورٹیں ابھی تک موصول نہیں ہوئیں۔ چیئرمین نے دونوں کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ اپنی رپورٹیں مکمل کرنے کے لئے جلد کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :