چیلنج کر تا ہوں کہ بجٹ میں شرح نمو اور دوسرے حوالوں سے حکومتی اعداد و شمار غلط ہیں،

اسحاق ڈار نے وفاقی ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بنک میں اپنے بندے لگا رکھے ہیں،اسحاق ڈار کاغذات بنانے اور تبدیل کرنے کے ماہر ہیں، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو بھی غلط کاغذات دیئے،اسٹرٹیجک ڈبیتھ ختم ہو چکی ، حکومت عوام کو سچ بتائے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں، اس ملک میں اگر پانامہ لیکس کا احتساب ہو گیا تو کوئی جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پربحث کے دوران اظہار خیال

منگل 7 جون 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیلنج کر تا ہوں کہ بجٹ میں شرح نمو اور دوسرے حوالوں سے حکومت کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار غلط ہیں، اسحاق ڈار نے وفاقی ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بنک میں اپنے بندے لگا رکھے ہیں،اسحاق ڈار کاغذات بنانے اور تبدیل کرنے کے ماہر ہیں، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو بھی غلط کاغذات دیئے،اسٹرٹیجک ڈبیتھ ختم ہو چکی ، حکومت عوام کو سچ بتائے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں، اس ملک میں اگر پانامہ لیکس کا احتساب ہو گیا تو کوئی جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا، ورنہ جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے،وہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پربحث کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی لیکن عوام کو اس کے ثمرات نہیں مل رہے۔ وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ شرع نمو اور دوسرے حوالوں سے حکومت کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار غلط ہیں، اسحاق ڈار نے وفاقی ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بنک میں اپنے بندے لگا رکھے ہیں، گندم کی سرکاری قیمت 1340روپے من کی بات کی غلط ہے حقیقت یہ ہے کہ فلور ملیں کسانوں سے 1140 روپے فی بوری خرید رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ گروتھ ریٹ 4.7فیصد نہیں ہے، مگر حقیقت میں گروتھ ریٹ 3.7سے 4فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1300روپے گندم کا ریٹ مقرر کیا مگر ملز مالکان کسانوں سے 1140روپے میں خرید رہی ہے، کسانوں کے پاس باردانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں تین سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کشیدہ ہیں، اسٹرٹیجک ڈبیتھ ختم ہو چکی ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے شہر میں بے روزگاری کی وجہ سے بہت سے معزز گھانہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے چوریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او ارز کے حوالے سے آئیں ہم سب عہد کریں کہ جو قومی دولت بیرون ملک لے گیا وہ غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی منڈی کا ریٹ امرتسر سے نکلتا ہے، آج زمینداروں کی خواہش ہے کہ ان کی زمین کوئی بلڈر لے لے، آج کسان کو کچھ نہیں مل رہا، ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس، نہ سلامتی اور نہ ہی کاروبار، ایف بی آر کو ٹھیکے پر دے دیا جائے، جب تک اوپر سے کرپشن ختم نہیں ہو گی تب تک نیچے سے ختم نہیں ہو گی، اس ملک میں اگر پانامہ لیکس کا احتساب ہو گیا تو کوئی جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا، اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ ہوتی تو جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ غلط ہے، میں چلنج کرتا ہواں، جن لوگوں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ،کسان اور ملک بھر کے تاجر بجٹ سے پریشان ہیں، بجٹ کو فرمائش نہیں ہونا چاہیے، اسحاق ڈار کاغذات بنانے اور تبدیل کرنے کے ماہر ہیں، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو بھی غلط کاغذات دیئے۔