سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سستی معیاری اشیاء خوردو نوش فراہم کی جارہی ہیں ‘ حمیدہ وحید الدین

منگل 7 جون 2016 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سستی معیاری اشیاء خوردو نوش فراہم کی جارہی ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے 318 رمضان بازارقائم کئے ہیں جبکہ 25ماڈل بازار وں میں بھی عوام کو سستی معیاری اشیاء خوردو نوش رعا یتی نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری شیا ء کی فراہمی کو یقینی بنا نے اور قیمتوں کے استحکام کے لئے 756پرائس کنٹرول مجسٹریٹروں کاتقر ر کیا گیا ہے۔ حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے 5ارب کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا رمضان بازار 3جون سے فنکشنل ہیں جہاں صبح 9بجے تا 6بجے شام تک اشیاء ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں ۔