Live Updates

پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران ٹکٹ آفسز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ،لاہور ٹکٹ آفس صبح 8 تا شام 5 ، لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا ٹکٹ آفس 24گھنٹے کھلا رہے گا،ترجمان

منگل 7 جون 2016 16:18

اسلام آباد ۔ 7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے ٹکٹ آفسز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی آئی اے لاہور ٹکٹ آفس صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر قائم پی آئی اے کا ٹکٹ آفس مسافروں کی سہولت کے لئے 24گھنٹے کھلا رہے گا ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات