ایک ہی روز روزہ قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر،تمام قوم نے پہلا روزہ ایک ساتھ رکھا

منگل 7 جون 2016 16:18

اسلام آباد ۔ 7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ ہونے سے قومی اتحاد اور یکجہتی کا اظہار ہوا، پوری پاکستانی قوم نے ایک ساتھ روزہ رکھا۔ اسلام آباد، کراچی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر لوگوں نے چاند دیکھا اور مرکزی ہلایت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے باقاعدہ چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور لوگوں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی اور نماز تراویح ادا کی۔

بازاروں مں رمضان کی خریداری کا رش بڑھ گیا اور ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہوا۔ ملک بھر میں مسلمانوں نے ایک ساتھ روزہ رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ رمضان المبارک کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی سے معاشرہ کو جنت نظیر بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ ہم سب میں نظم و ضبط، اتحاد و یگانگت اور اخوت و محبت پیدا کرتا ہے، اسی طرح وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی دعاؤں سے پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب حکومتی عملی طور پر ایسی پالیسیاں اختیار کر رہی ہے جس سے اقتصادی، معاشرتی اور دفاعی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی رمضان کے ایک ساتھ آغاز پر پوری قوم کے لئے باعث نعمت قرار دیا ہے اور کہاکہ ہمیں رمضان کی طرح پورے سال اسی طرح عبادات اور اخوت کا مظاہرہ کرنا چاہے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔