موجودہ حکومت صوبے کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں ‘محمود خان

منگل 7 جون 2016 16:16

پشاور ۔07جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ،آثارقدیمہ اورامورنوجوانان محمودخان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے بلا امتیاز عوام کی فلاح وبہبود اورصوبے کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ایسے انقلابی اور عملی اقدامات اٹھاتے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل سخرہ مٹہ سوات میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اورکہا کہ وہ علاقے میں عوامی مسائل کے حل اور پی ٹی آئی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک صوبے کے دور دراز علاقوں کی جلد ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے واضح کیاکہ سیاست کی آڑ میں خان ازم نہیں چلنے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :