Live Updates

عمران خان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 7 جون 2016 15:58

اسلام آباد ۔ 7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں ان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بغاوت کا علم بلند کیا ہے جبکہ ایک صاحب کی بیگم کی ضمانت ضبط ہونے کے باوجود وہ خود منہ چھپائے پھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں دراصل ان کے شورشرابہ کا مقصد اقتدارحاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹ راستہ کی تلاش ہے جو کبھی انہیں نہیں مل سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کوئی ایشو نہیں جن لوگوں نے ناجائز ذریعہ سے دولت کو باہر بھیجا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت بھی اسی کے حق میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آف شور کمپنیاں قانونی ہیں۔ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات