عدالت عالیہ نے ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیاں دے دیں

منگل 7 جون 2016 15:55

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) عدالت عالیہ لاہور نے پنجاب کے تمام ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیاں دے دی ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے ضلع بھر کے ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سیشن جج کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیاں او رچابیاں حوالے کی گئیں ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے فاضل عدالت عالیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی فراہمی سے جج صاحبان کو فرائض منصبی ادا کرنے میں سہولت ہوگی جس کا اثر ان کی کارکردگی پر بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :