سرگودھا جیل میں قیدیوں کیلئے سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام

منگل 7 جون 2016 15:33

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 37 جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدیوں کیلئے سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ سحری میں کھانے کیساتھ چائے، افطار کے وقت میں شربت، کھجوریں اور کھانا بھی فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

معمولی جرمانے ادا نہ کرنے کے باعث جیل کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے حکومت نے 2.5کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے تاکہ ان قیدیوں کو رہائی دلائی جاسکے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سحر اور افطار کے اوقات میں روزہ دار قیدیوں کیلئے خصوصی کھانے پینے کی اشیاء کا اہتمام کیا گیا ۔جیل انتظامیہ نے حکومت کی ہدایت پر قیدیوں کیلئے نماز تراویح اور نماز کا بھی خصوصی بندوبست کیا تھا تاکہ قیدیوں کو کسی بھی قسم کا یہ احساس نہ ہو کہ انہیں روزہ کی سہولت میسر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :