دنیا میں نابینوں کی بلند ترین شرح والا قبصہ‘ افریقی گاﺅں کی نصف سے زائدآبادی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 جون 2016 15:23

دنیا میں نابینوں کی بلند ترین شرح والا قبصہ‘ افریقی گاﺅں کی نصف سے ..

موریطانیہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) افریقی ملک موریطانیہ کے جنوب مشرقی میں واقع پسماندہ علاقے ”والی کمبہ“ کی نصف سے زائد آبادی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہے۔موریطانیہ میں مجموعی طور پر بھی نابینوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ یعنی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق موریطانیہ کی کل آبادی 30 لاکھ ہے، جن میں سے 50 ہزار افراد نابینا ہیں جبکہ 4 لاکھ افراد کی بینائی انتہائی کمزور ہے۔

”والی کمبہ“ گاﺅں کے بیشتر افراد اس مرض کا شکار ہیں، تاہم مقامی حکومت اور بین الاقوامی طبی اداروں کی جانب سے اب تک ان کے علاج و معالجے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔اس پسماندہ علاقے کے باسیوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے، مگر بینائی سے محروم افراد یہ کام بھی نہیں کر سکتے، جس کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ علاقے کے لوگوں میں بینائی سے محرومی کا یہ مرض جدی پشتی ہے اور زمانہ قدیم سے یہاں زیادہ تر نابینا بچے جنم لیتے ہیں۔ اس علاقے کے دو بچوں کا حال ہی میں دارالحکومت نواکشوط کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے، جس سے ان کی بینائی لوٹ آئی ہے۔موریطانیہ کی حکومت نے مزید نابینا افراد کے علاج و معالجے کے لیے عالمی طبی اداروں سے اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :