اے ایس ایف نے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی 28گولیاں برآمد کرلیں

منگل 7 جون 2016 15:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی 28گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ حکام کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا مسافر محمد پرویز شاہین ایئر کی پرواز 766کے ذریعے لاہور سے دبئی روانگی کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لانج میں پہنچا تو اس کے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ میں سے پستول کی اٹھائیس گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے قصور سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد پرویز کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :