عجمان: عدالت نے شوہر کی جاسوسی کرنے والی خاتون کی سزا معاف کر دی

منگل 7 جون 2016 14:36

عجمان: عدالت نے شوہر کی جاسوسی کرنے والی خاتون کی سزا معاف کر دی

عجمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): عجمان کی اپیل کورٹ نے ایک غیر ملکی خاتون کے خلاف دی جانے والی سزا اسکے شوہر کی طرف سے راضی نامہ جمع کروانے پر کلعدم قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک غیر ملکی خاتون کو عجمان مقامی عدال تنے شوہر کے موبائل کی جاسوسی کرنے پر 150,000درہم اور اسے ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنایا تھا۔ لیکن اس خاتون کے شوہر نے اپیل کورٹ میں اس کو معاف کرنے کا حلف نامہ جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

شوہر کا موقف تھا کہ وہ اپنا خوشیوں بھر ا گھر خراب نہیں کر سکتا ان کا ایک چار سالہ بچہ بھی ہے۔ یہاں یہ بتانا قابل ذکر ہو گا کہ عرب ممالک میں خاندان میں کسی کے بھی موبائل کو بغیر پوچھے اس کی جاسوسی کرنے پر بھاری جرمانے کی رقم سزا کے طور پر ادا کرنا پڑتی ہے ۔ اس قانون کو بنانے والے ماہرین کے مطابق قانون کے لاگو ہو نے سے خاندانی معماملات میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔اور شکوک و شبات پر قابو پانے میں یہ قانون کافی حد تک کار امد ثابت ہوا ہے۔