پہلا روزہ: ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 جون 2016 14:36

پہلا روزہ: ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی یہ لہر مزید تین سے چار روز تک برقرار رہے گی ۔گرم ہوا کے تھپیڑوں اور چلچلاتی دھوپ نے سندھ،پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں کو متاثر کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے داروں کو سحر اور افطار کے اوقات میں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔وسطی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے جبکہ کشمیر، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔صوبائی دارالحکومت میں منگل کے روززیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44ڈگری سینٹی گریڈاور کم سے کم29ڈگری سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30فیصد ریکارڈکیا گیا-

متعلقہ عنوان :