رمضان المبارک کی پہلی سحری میں وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

منگل 7 جون 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) ملک بھر میں پہلی سحری میں وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کئی سالوں بعد ملک بھر میں ایک ساتھ روزہ رکھا گیا لیکن سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث خواتین کو سحری بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات اٹھانا پڑیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈں گ نہ کی جائے

متعلقہ عنوان :