جدہ: غیر ملکی انجینئر کے لیئے سعودی عرب میں دوبارہ انجینئرنگ ٹیسٹ دینا لازمی قرار

منگل 7 جون 2016 14:16

جدہ: غیر ملکی انجینئر کے لیئے سعودی عرب میں دوبارہ انجینئرنگ ٹیسٹ دینا ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء) : سعودی کونسل آف انجینئرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی انجینئر کو مملکت میں کسی بھی کمپنی میں کام کرنے سے پہلے سعودی کونسل آف انجینئرز کا ٹیسٹ دینا لازمی ہے ۔ اسکے بغیر کوئی بھی کمپنی انجینئرز کو بھرتی کر کے کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔تجربہ کار انجینئر یا فریش غیر ملکی انجینئر کو ٹیسٹ اور انٹریو دینا ضروری ہو گا۔

اس منصو بے کی منظوری کونسل کی میٹنگ کی بعد کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کو بہتر سے بہتر طور پر مکمل کرنے کے لیئے تجربہ کا ر افراد کی ضرورت ہو تی ہے ۔ اور سعودی عرب میں یئے گئے ٹیسٹ سے کسی بھی فرد کے تجربے کا اندازہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیاں ہمیشہ ہی فریش گریجوایٹس بھرتی کرتی ہیں اور مملکت میں آنے کے بعد ان کو اس منصوبے پر لگا دیا جاتا ہے جس کا اس کو تھوڑا سا بھی تجربہ نہیں ہوتا۔جس سے منصوبوں میں اکثر بے ضابتگیاں پیدا ہو جاتیں ہیں۔اور جس سے قومی تشخص اور اکانومی کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔یہ فیصلہ کراؤن پرنس محمد بن نایف کی خاص ہدایات کے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :