ایوان بالا میں غیر ملکی زرمبادلہ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش

منگل 7 جون 2016 14:07

اسلام آباد ۔ 7 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) ایوان بالا میں غیر ملکی زرمبادلہ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کی طرف سے سینیٹر محسن عزیز نے اس بل پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے 13 مئی 2015ء سے 6 اپریل 2016ء کے عرصہ کے لئے کمیٹی کی خصوصی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :