ہارڈ شپ کیسز پر 612 میں سے 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب

منگل 7 جون 2016 14:07

اسلام آباد ۔ 7 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہارڈ شپ کیسز پر 612 میں سے 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر عتیق شیخ کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہارڈ شپ کیسز پر اور عدالت کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے 612 میں سے 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

2011ء سے ہارڈ شپ کیسز زیر التواء تھے جب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈرپ) بنی ہے ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شفاف طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سینیٹر عتیق شیخ نے ادویات کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ سے متعلق ڈرپ کے فیصلے کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول نوٹس پیش کیا۔