سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے‘کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے پے سکیل پر نظرثانی کی جائے‘ سٹیل ملز کو چلانے کیلئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے

پی ٹی آئی کے رکن اسد عمرکا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

منگل 7 جون 2016 14:00

اسلام آباد ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے‘ وفاقی حکومت بھی صوبوں کی طرح کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے پے سکیل پر نظرثانی کرے‘ پاکستان سٹیل ملز کو چلانے کے لئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے وفاقی بجٹ 2016-17ء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ کے اعداد و شمار کو ہم تسلیم نہیں کرتے‘ سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کو چلانے کے لئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ بجلی ‘ پٹرول اور گیس پر سے ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کرپشن کے سدباب کے لئے کوئی اقدامات تجویز نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت کے برابر پنشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے۔ وفاقی حکومت بھی صوبوں کی طرح کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے پے سکیل پر نظرثانی کرے۔

متعلقہ عنوان :