پنجاب حکومت نے لاہور میں 7 ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازار قائم کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 13:58

پنجاب حکومت نے لاہور میں 7 ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازار قائم کر دئے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء): پنجاب حکومت نے شہریوں کو مہنگائی کے ساتھ ساتھ گرمی سے بچانے کے لیے بھی انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 30 سے زائد رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 7 رمضان بازاروں کو ائیر کنڈیشنڈ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات بلال یاسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں موجود وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ہمیں متواتر ہدایات موصول ہورہی ہیں جنہیں آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے رمضان بازاروں کا دورہ بھی کیا اور ان بازاروں میں درجہ دوم کی اشیا سمیت مہنگی اشیا فروخت کرنے والے دو دکانداروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کو بہتر سہولیات سمیت سستی اشیا اور ایک بہتر ماحول دینے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔