روہڑی کینال کی بندش کا نوٹس لیا جائے،نواب محمد یوسف تالپور

منگل 7 جون 2016 13:57

اسلام آباد ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رکن نواب محمد یوسف تالپور نے کہا ہے کہ روہڑی کینال کی بندش سے سندھ کے کاشتکار مسائل کا شکار ہیں اس کا نوٹس لیا جائے جبکہ سپیکر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یہ معاملہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نواب محمد یوسف تالپور نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ روہڑی کینال میں پانی کی کمی تھی اب یہ بند کردی گئی ہے جس سے سندھ کے کاشتکار مسائل کا شکار ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :