کرپشن کیس میں اشرف مگسی اور2 سابق ڈائریکٹرز پر فرد جرم عائد

منگل 7 جون 2016 13:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں سے متعلق کیس میں سابق چیئرمین کمیشن اشرف مگسی اور دو سابق ڈائریکٹرز پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اور کمیشن کے دو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وحیدالرحمٰن اور نیازکاکڑ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اشرف مگسی پرکمیشن میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں جبکہ دونوں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز پر سابق چیئرمین کی معاونت کاالزام ہے۔ عدالت میں اشرف مگسی اوردیگر دو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ،تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، بعد میں کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :