مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت،30گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 7 جون 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس میں ملزم راشد منہاس کے خلاف کیس کے 30گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم راشد منہاس کے خلاف کیس کے 30گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے مقدمے کی سماعت (آج) تک ملتوی کر دی۔مقدمے کے 265 گواہ اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم راشد منہاس پر سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :