بلاول بھٹو زرداری نے نئے مالی سال کے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نئے مالی سال کے بجٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بجٹ وفاق کو توڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجابستان کے لیے بنائے گئے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔