بی بی سی کی وزیر اعظم نواز شریف کی لندن آمد اور علاج پر ایک رپورٹ، جس نے کئی سوالات کھڑے کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 12:55

بی بی سی کی وزیر اعظم نواز شریف کی لندن آمد اور علاج پر ایک رپورٹ، جس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی کامران شاہد نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی علاج کی غرض سے لندن روانگی اور وہاں سکیورٹی صورتحال پر لکھا گیا آرٹیکل پیش کیا۔

(جاری ہے)

کامران شاہد کے مطابق بی بی سی نے آرٹیکل میں لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بی بی سی کے نیوز براڈکاسٹنگ کے دفتر سے 5 منٹ کی دوری پر ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں نہ کوئی سرکاری سکیورٹی ہے اور نہ ہی کوئی پروٹوکول دیا گیا ہے۔

آرٹیکل میں مزید لکھا گیا کہ نواز شریف پاکستان میں اپنی تمام تر سکیورٹی اور پروٹوکول کو چھوڑ کر اوپن ہارٹ سرجری کے لیے انتہائی اطمینان سے لندن آ گئے، ان کا اس طرح لندن آنا اور علاج کروانا لندن پر ان کے کامل یقین کی عکاس کرتا ہے۔ آرٹیکل میں مزید کہا گیا کہ ان تمام تر باتوں کو مد نظر رکھ کر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا شریف خاندان کا پاکستان سے اعتبار اٹھ گیا ہے؟

متعلقہ عنوان :