کراچی ،ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

منگل 7 جون 2016 12:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) کراچی کے علاقے قائد آبادمظفر کالونی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت سونا خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے بتایا جاتا ہے، اس کے علاوہ لاش کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ مقتول کو اسی سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پستول کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :