جدہ: امریکہ عرب قبائل کے افراد نے دریافت کیا: سعودی پروفیسر سلیمان الدیب

منگل 7 جون 2016 12:25

جدہ: امریکہ عرب قبائل کے افراد نے دریافت کیا: سعودی پروفیسر سلیمان الدیب

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ امریکہ کولمبس نے دریافت کیا ۔لیکن اب ایک سعودی پروفیسر نے اپنی تحقیق کے بعد یہ کہا ہے کہ امریکہ کولمبس نے نہیں بلکہ عرب کے قبائل نے دریافت کیا تھا۔ کولمبس کے پندرویں صدی میں امریکہ دریافت کرنے کی بات تو ہمیشہ سے ہی موضوع بحث رہی ہے۔ کنگ سعود یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے پروفیسر سلیمان الدیب نے اپنے اس دعوے کے جواب میں میڈیا کو بتایا کے مخلتف ممالک کے پندرہ ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کولوراڈو کی ایک ملٹری بیس کا دورہ کیا ۔

اور وہاں صدیوں پہلے سے لکھی گئی عبارات تھیں ۔جن کا رسم الخط بالکل عرب قبائل ”Thamudi Arabi“ جیسا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کنندہ کی گئی عبارات دس ویں صدی کے آس پا س کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں ان عرب قبائل کے رسم لخط کو پڑھنے میں بالکل بھی مشکل نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عرب کے علاقوں میں مختلف رسم الخط کی چٹانیں موجود ہیں ۔جو تین ہزار سال پرانی ہیں ۔اور یہ کنندہ عبارات تصویری شکل میں موجود ہیں ۔اور ان کو دیکھ کر آپ اس وقت کے افراد کے روز مرہ کے کام ،اور کھانہ وغیرہ کا پتہ چلتا ہے۔یہ کہ اجاتا ہے کہ کولمبس نے 1492میں امریکہ دریافت کیا تھا ۔لیکن سعودی پروفیسر کے اس دعوے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو جائے گا۔