رمضان المبارک کی آمد، کینیڈین وزیر اعظم کا مسلمانوں کے لیے ویڈیو پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 12:07

رمضان المبارک کی آمد، کینیڈین وزیر اعظم کا مسلمانوں کے لیے ویڈیو پیغام

کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کو ان کی عاجزی و انکساری اور ان کے انسانیت کی خدمت کے جذبے کی بنا پر ہر دل عزیز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جسٹن ٹروڈیو نہ صرف کینیڈین شہریوں بلکہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکنے والی رعایا کا بھی یکسا خیال کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت تمام مسلم امہ کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ان کے ان اقدام کو مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو پیغام کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جسٹس ٹروڈیو نے اپنی ویڈیو کا آغاز ”اسلام علیکم“ کہہ کر کیا اور رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ خدا کی رحمت اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں روزے کا دورانیہ طویل ہوتا ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ تمام مسلمان اپنے فرائض کی انجام دہی کریں گے اور اس کے لیے میں تمام کمیونٹیز کی جانب سے اس مقدس مہینے پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کینیڈی وزیر اعظم کا یہ متاثر کن پیغام آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :