لاہور،مسلح شخص کی مسجد میں گھسنے کی ناکام کوشش،پولیس نے گرفتار کرلیا

منگل 7 جون 2016 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں آخری بس اسٹاپ کے قریب مسجد میں زبردستی داخل ہونیوالے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسلام پورہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر ضلع بھر کی مساجد اور مام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام پورہ کی جامعہ مسجد میں نماز فجر کے وقت ابراہیم نامی شہری نے مسجد میں بغیر چیکنگ کے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش ملزم ابراہیم سے ایک پستول اور چھ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابراہیم کرک کا رہائشی ہے۔

متعلقہ عنوان :