خیرپور،مسافر کوچ الٹنے سے 30 سے زائد مسافر زخمی،ہسپتال منتقل

منگل 7 جون 2016 12:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں صادق آباد سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ الٹنے سے 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ قومی شاہراہ پر صادق آباد سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی شکار کوچ کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :