کراچی میں پولیس نے منشیات کے اڈے نذرآتش کردیئے

منگل 7 جون 2016 11:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) کراچی کی پا ک کالونی میں گینگ وار ملزمان کے منشیات کے اڈے پولیس نے جلا دیئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اڈوں پر سیکڑوں کی تعداد میں منشیات کے عادی افراد آتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بلال پپو، جابر، بلوچ اور حاجی کاشف منشیات کے اڈے چلا رہے تھے،ملزمان نے ریاست بلوچ کی گرفتاری کے بعد اڈے پر قبضہ جما لیا تھا۔

دوسری طرف کراچی میں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں ایک شخص نے گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک خاتون کی شناخت فاروقیہ بی بی اور بچے کی رضوان عباس کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ عمران عباس زخمی ہوا ، قانونی کارروائی کے لئے لاشوں کو جناح اسپتال لایا گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :