نواز شریف کی سرجری کے بعد اس رفتار سے صحتیابی ایک معجزہ ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 11:44

نواز شریف کی سرجری کے بعد اس رفتار سے صحتیابی ایک معجزہ ہے۔ ڈاکٹر شاہد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی اس رفتار سے صحتیابی اور شفا ملنا ایک معجزہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اس قدر تیزی سے صحتیابی بلا شبہ ایک معجزہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرجری کےماہرین افراد کو اپنی تمام تر ڈگریاں اور اپنے تجربات ایک طرف رکھ کر اس معجزے کو دیکھنا چاہئیے کہ اوپن ہارٹ سرجری کروانے کے باوجود وزیر اعظم کس قدر آرام سے سیڑھیاں بھی اتر رہے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے حسن نواز کو اپنے والد کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی کلینک سے گھر منتقلی کی ویڈیو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :