اورنج ٹرین منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث درجنوں شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جون 2016 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون۔2016ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منٓصوبے پر تعمیراتی کام کے دوران بین الاقوامی طے شدہ حفاظتی معیار کو اختیار نہیں کیا گیا جس کے باعث اب تک درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں،پانی،بجلی کی سپلائی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے نہ تو متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے گئے نہ ہی قوانین کی پاسداری کی جا رہی ہے جو کہ حکومت پنجاب کا غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطاب ق کراوئی کے احکامات صادر کئے جائیں اور حکومت کو اونج ٹرین منصوبے پر سختی سے حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :