پانامہ لیکس کے معاملےپر چئیرمین نیب سے جواب طلب کرنے اور وزیر اعظم کے خلاف نیب میں انکوائری کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جون 2016 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون۔2016ء) یہ درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظیر صدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افرادنے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب از خود کاروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نوٹسز کے جواب میںچئیرمین نیب نے ابھی تک نہ تو عدالت عالیہ میں اپنا جواب داخل کرایا نہ ہی وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے انکوائری شروع کی جو کہ واضح طور پر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پانامہ لیکس کے معاملےپر چئیرمین نیب سے جواب طلب کرئے اور وزیر اعظم کے خلاف نیب میں انکوائری کرنے کے بھی احکامات صادر کرئے۔