ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے رمضان پروگرام کا منفرد پرومو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 11:17

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے رمضان پروگرام کا منفرد پرومو سوشل میڈیا پر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : پاکستان کے معروف میزبان اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت ہر بار کی طرح اس بار بھی رمضان پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اس بار کے رمضان پروگرام کے پرومو نے سوشل میڈیا پر انتہائی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کے نئے پروگرام کے پرومو کو سوشل میڈیا پر خوب شئیر بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کی مقبولیت کی وجہ اس میں ڈاکٹر عامرلیاقت کا زیب تن کیا ہوا آرمی کا لباس ہے جسے پہن کر انہوں نے ایک فوجی کی طرح جام شہادت نوش کرنے اور پاک فوج کے جوانوں کی طرح پرچم کو تھامے اور گرنے سے بچائے رکھنے کے مناظر کو عکسبند کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے اس پرومو ار آرمی کے لیے جذبات کو سراہا جا رہا ہے وہیں ناقدین عامر لیاقت کو اس پرومو کے لیے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں جبکہ کئی صارفین کی جانب سے چینل انتظامیہ اور عامر لیاقت کا تمسخر بھی اڑایا جا رہا ہے۔عامر لیاقت حسین کے پروگرام کا پرومو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :