استنبول میں پولیس بس پر بم حملہ7پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد ہلاک36زخمی ہوگئے
سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 11:04
استنبول (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جون۔2016ء) ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل "ٹی آر ٹی" کے مطابق استنبول کے علاقے 'بایزید' سے گزرنے والی پولیس بس کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
استنبول کے گورنر کے مطابق کار بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 4 شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور 36 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان افراد میں سے تین کی حالت انتہائی نازک ہے۔جائے حادثہ پر ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد استنبول یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔
ترکی میں رواں سال کے دوران استنبول شہر میں ہی دو جان لیوا دھماکے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری داعش پر عاید کی گئی ہے اور اس کے علاوہ انقرہ میں بھی کرد جنگجوﺅں کی جانب سے حملے کئے گئے تھے جس کی ذمہ داری 'کردستان فریڈم فالکنز' نامی گروپ نے قبول کی تھی۔اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول سے کیا جانے والا یہ دھماکہ منگل کی صبح شہر کے مصروف علاقے بایزید چوک کے قریب ہوا اور اس کا ہدف ایک پولیس بس تھی۔ استنبول میں بایزید چوک کا علاقہ ترکی میں آنے والے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔دھماکے سے پولیس کی بس کے علاوہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.