ریاض:خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 غیرملکی شہری جاں بحق

منگل 7 جون 2016 11:01

ریاض:خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 غیرملکی شہری  جاں بحق

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): ریاض ، قصیم ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 12غیر ملکی شہری جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ افطاری سے چند لمحے پہلے رونما ہوا۔ حادثہ بس اور ٹرک کے آپس اور دوگاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد دو گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کا شکار ہونے والے متعدد افراد کی جلنے کی وجہ سے شناخت نہیں ہو سکی۔جبکہ 35غیرملکی شہری زخمی بھی ہوئے۔ریاض کے گورنر نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اور زخمیوں کو ہر طرح کی طبی امداد دینے کا عزم کہا ہے۔