دبئی: سکول سے150,000درہم چرا نے والے تین غری ملکی گرفتار

منگل 7 جون 2016 10:53

دبئی: سکول سے150,000درہم چرا نے والے تین غری ملکی گرفتار

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): دبئی کے مقامی سکول سے تین 150,000درہم چوری کرنے والے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو یمنی اور ایک مصری شہریوں نے مل کر دبئی کے ایک پرائیویٹ سکول کے اکاونٹ آفس کا لاکر توڑ کر 150,000درہم سے زائد رقم اور 100,000درہم مالیت کے زیورات چرا لیئے ۔

(جاری ہے)

سکول کے اکاونٹینٹ نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے گھر جا راہا تھا کہ سکول کے سکیورٹی گارڈ کا فون آیا کہ آپ کے آفس سے چوری ہو گئی ہے ۔

میں اسی وقت سکول کی آیا اور ساتھ ہی پولیس کو بھی اطلاع کر دی۔ چوروں نے لاکر سے تقریباََ 150,000درہم کی رقم اور 10,000درہم کے زیوارات چرائے تھے۔پولیس ترجمان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ان تینوں ملزمان کو بُر دبئی سے اس وقت پکڑا جب یہ کسی اور سکول میں واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے چوری کی گئی رقم آپس میں برابر بانٹ لی تھی۔